Exclusive Reports

یم سی سی ایسٹ ،جعلی دستاویزات پر گاڑیوں کی کلیئرنس کے مزید 10کیس بے نقاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے جعلی دستاویزات پر پرانی گاڑیوں کوکلیئربے نقاب کرتے ہوئے درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹس میں شامل محمدیاسین،گل رحمن،رحیم خان، عیسیٰ خان، مغل جان،ماجد حسین،سیداسد عباس،عامرخان،صدام حسین،ذیشان خان، میسرزایس اے میسرزپروامٹ سروس سنڈیکیٹ ، میسرزمسلم انٹرپرائزز، میسرززچلٹن انٹرپرائزز،میسرزسی پی اے سی انٹرپرائزز،میسرزدی ایسٹرن کمرشل کارپوریشن،میسرزچوہدری اینڈکواورمیسرززلفی انٹرنیشنل کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ پرانی گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے زلفی انٹرنیشنل نے ایک،میسرزایس اے چوہدری اینڈکونے ایک، ،میسرزپرامنٹ سروسزنے دو،میسرزچلٹن انٹرپرائززنے دو،میسرزسی پی اے سی انٹرپرائززایک،میسرزاسٹرن کمرشل نے ایک پی آرسیزجمع کروائیں تھیں، محکمہ کسٹمزکی جانب سے یونائٹیڈبینک کے ہیڈآفس سے پی آرسیزکی تصدیق کی تومذکورہ بینک کے ہیڈآفس نے پی آرسیزکے اجراءسے لاتعلقی کا اظہارکیا۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ملزمان نے 10گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے9 9لاکھ 75ہزارمالیت کی پی آرسی / جعلی دستایزات محکمہ کسٹمزمیں جمع کروائے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ متعلقہ بینک کی برانچوں میں تعینات افسران وعملے نے جعلی پی آرسیزاجراءکیااورمحکمہ کسٹمزکی جانب سے ان بینک کی برانچوں سے پی آرسیزکی تصدیق کی گئی تو کے پی کے ،گچرات ،سوابی میں قائم بینک کی برانچوں نے پی آرسیزکی تصدیق کی تھی لیکن جب بینک کے ہیڈآفس سے رابطہ کیاگیاتوان کی جانب سے پی آرسیزکے اجراءسے انکارکیاگیاجس پر محکمہ کسٹمزنے کلیئرنگ ایجنٹس اورمتعلقہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ایم سی سی ویسٹ نے گذشتہ ہفتے جعلی دستاویزات پر گاڑیو ں کی کلیئرنس بے نقاب کرتے ہوئے کلیئرنگ ایجنٹس اوردرآمدکنندگان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button