Exclusive Reports

تولیہ کے برآمدی کنسائمنٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کینیڈا برآمدکئے جانےوالے تولیہ کے کنسائمنٹ سے 96 کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ میسرزآئی بی ٹریڈرز  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سائوتھ  ایشیا پاکستان ٹرمینل پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹرایوب کوخفیہ اطلاع ملی کہ کینیڈا برآمدکئے جانے والے تولیہ کے کنسائمنٹ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس ڈپٹی ڈائریکٹرایوب نے ٹرمینل پر موجوداے این ایف کی ٹیم کو برآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایا ت جاری کیں تاہم اے این ایف کی ٹیم نے کینیڈا برآمد کئے جانے والے تولیہ کے کنسائمنٹ کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ میں موجود تولیہ کی پیکنگ میں 96کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن چھپائی گئی تھی جیسے اینٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button