Eham Khabar

ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم،ممنوعہ ادویات (اینٹی ملیریا)کی برآمدات کو روک کرکنسائمنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے بھاری مقدارمیںممنوعہ ادویات کی برآمدات کو روک کرکنسائمنٹ ضبط کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمنزایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم سیدفوادعلی شاہ کی جانب سے کروناوائرس کے باعث ممنوعہ اینٹی ملیریاادویات کی برآمدات پرکی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی تاہم ایک ادویات کی کمپنی کی جانب سے بھاری مقدارمیں ممنوعہ اینٹی ملیریاادویات کی برآمدات کی کوشش کی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق کنسائمنٹ کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے ہورہی تھی لیکن ادویات کی جانچ پڑتال کے احکامات کے باعث کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ کنسائمنٹ میں لومال (آرٹیم یتر + لیم فی نٹرین)15تا90ملی گرام کی اینٹی ملریاادویات برآمدہوئیں جن کی برآمدات پر حکومت کی جانب سے کروناوائرس کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے۔یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ ادویات کی کمپنی کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے ادوایات کی برآمدات کے لئے این اوسی بھی جاری کی گئی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے جب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے رابطہ کرکے این اوسی کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی توڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان پشاورآفس کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ ان کی جانب سے غلطی سے این اوسی کا اجراءہوگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے برآمدکنندہ کے خلاف کنٹراونشن بناکرمزید تفتیش کاآغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button