Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی بڑی کارروائی،21کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے فرنٹیئرکانسٹیبلری نارتھ(ایف سی)کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافربسوں سے 21کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءبرآمدکرکے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرعرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ پنچ پائی (مستونگ بلوچستان) کے ایک کمپاﺅنڈمیں کھڑی بسوں میں بھاری مقدارمیں اسمگل اشیاءرکھی ہوئی ہیںجیسے ملک کے دیگرعلاقوںمیں منتقل کیاجاناہے تاہم کلکٹرکوئٹہ عرفان جاوید نے کسٹمزافسران واہلکاروںپر مشتمل چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے فرنٹیئرکانسٹیبلری نارتھ(ایف سی )کے ساتھ مل کر کارروائی کا آغازکیاتاہم کمپاﺅنڈمیں کھڑی9بسوں کی جانچ پڑتال کی گئی توبسوں سے 21کروڑ10لاکھ مالیت کا 47.6ٹن اجنیوموتوسالٹ،32میٹرک ٹن بادام،7میٹرک ٹن پستہ،4.3میٹرک ٹن خشک دودھ،2.4میٹرک ٹن چائے کی پتی،30میٹرک ٹن چھالیہ،2.20میٹرک ٹن کمبل،11میٹرک ٹن کپڑا،21میٹرک ٹن ریزن،4لاکھ20ہزارانڈین گٹکے کے پاﺅچ جبکہ بھاری مقدارمیں آٹوپارٹس،شیمپو،ٹائرز،قالین سمیت دیگراسمگل اشیاءبرآمدہوئیںجیسے قبضے میںلے کرملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button