Exclusive Reports

چھالیہ کی اسمگلنگ کے بعد پورٹ قاسم پر سوفیصدایگزامینشن سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کاشکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پراپریزنگ آفیسراورڈپٹی کلکٹرکی ملی بھگت سے چھالیہ کے 14کنٹینرکی اسمگلنگ کے بعددیگردرآمدی کنسائمنٹس کی سوفیصدایگزامنیشن کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزکے طریقہ کارکے مطابق کنسائمنٹ کی 5تا10فیصدایگزمینشن کے بعد کلیئرنس کی اجازت دیدی جاتی ہے جبکہ صرف اسکریپ کے کنسائمنٹس کی سوفیصدایگزامینیشن کی جاتی ہے تاہم کنسائمنٹس کی سوفیصدایگزامینشن باعث درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پانچ سے چھ یوم میں ہونے سے درآمدکنندگان کوشدیدمشکلات پیش آرہی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم پرتعینات ایگزامنیشن آفیسرزکو درآمدکنندگان کوبلیک میل کرنے کا ایک اورموقع مل گیاہے جس میں ایگزامنیشن آفیسرزسمیت دیگرافسران کی جانب سے کہاجارہاہے کہ چھالیہ کی اسمگلنگ پکڑی جانے کی وجہ سے تمام کنسائمنٹس کی سوفیصدایگزامنیشن کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ایگزامنیشن آفیسرڈئپرسمیت دیگراشیاءکے کنسائمنٹس کے تمام کارٹن کو کھول کرچیک کررہے ہیں آیا ان ڈئپراوردیگراشیاءکے کنسائمنٹس کی چھالیہ کی اسمگلنگ تونہیں کی جارہی تاہم کسٹمزافسران کے اس رویہ کے باعث ڈائپرسمیت اس طرح کی اشیاءکے خراب ہونے اوردرآمدکنندگان کو بھاری نقصان پہنچنے کے خدشات میں اضافہ ہوگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائپرجو کے بچوں کے س زیراستعمال ہوتے ہیںتاہم ڈائپرکے کنسائمنٹس کو کھول کرسڑک پرپھیلانے سے اس میں جراثیم لگ سکتے ہیںجو کہ نومولودبچوں کے لئے خطرناک ہے۔ذرائع نے بتایاکہ چھالیہ کے جو 14کنٹینرزپکڑے گئے ہیں وہ کنٹینرزپورٹ قاسم کے ایم ٹی اویارڈسے کلیئرکئے گئے تھے واضح رہے کہ ایم ٹی اویارڈ میں اسکریپ کے کنسائمنٹس سوفیصدایگزامنیشن کے بعد کلیئرکئے جاتے ہیں تاہم چھالیہ کے 14کنٹینرزمیں پیپراسکریپ ظاہرکیاگیاتھا جیسے اپریزنگ آفیسرمحمدادریس ،اورڈپٹی کلکٹرحامدعمرانی نے بھاری رشوت کے عوض کلیئرکئے ،یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ بدعنوانی میں ملوث اپریزنگ آفیسرمحمدادریس اورڈپٹی کلکٹرحامدعمرانی کو ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرمیں نامزدنہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button