Exclusive Reports

کوئٹہ کلکٹریٹ کی ملی بھگت سے قومی خزانہ کو 60کروڑسے زائد کا نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ کے افسران کی ملی بھگت سے واپڈالاہورنے قومی خزانے کو 60کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان پہنچایاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ نے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ سے کلیئرکئے جانے والے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی گئی توآڈٹ کے دوران اس امرکی نشاندہی ہوئی کہ میسرزنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (واپڈالاہور)کی جانب سے سال 2015کے دوران ایران سے 26ارب 11کروڑ 69 لاکھ 59 ہزارروپے مالیت کی بجلی درآمدکی گئی تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ میں تعینات افسران نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے صفرفیصدکسٹمزڈیوٹی اور16فیصدسیلزٹیکس 31کروڑ46لاکھ 11ہزارروپے کے عوض درآمدی بجلی کی کلیئرنس کی جبکہ 2015میں درآمدکی جانے والی بجلی پرایک فیصدکسٹمزڈیوٹی اور17فیصدسیلز کے تحت مجموعی طورپر 48کروڑ76لاکھ 99ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہونے تھے۔ذارئع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ کے افسران نے ڈیوٹی وٹیکسزکی کم شرح عائدکرتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (واپڈلاہور) کو 24کروڑ77لاکھ 35ہزارروپے مالیت کا فائدہ اورقومی خزانے کونقصان پہنچایا۔ذرائع نے مزیدبایتاکہ ایک اورآڈٹ رپورٹ کے مطابق میسرزنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (واپڈالاہور)نے 2015-16کے دوران ایران سے اربوں روپے مالیت کی بجلی درآمدکی جس کی کلیئرنس کے لئے 27کروڑ36لاکھ 72ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی کی گئی ۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ نے ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی پرمیسرزنیشنل ٹرانسمیشن اینڈسپیچ کمپنی (واپڈلاہور) پر 11کروڑایک لاکھ 57ہزارروپے مالیت جرمانہ عائد کیاہے اس طرح واپڈلاہورکو جرمانے کے ساتھ مجموعی طورپر 60کروڑ10لاکھ 22ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرناہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button