Exclusive Reports

اسٹیل کے کنسائمنٹس کے ذریعے لاکھوں ڈالرکی منی لانڈرنگ ،درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ کے خلاف مزید دوایف آئی آردرج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی اسمگلنگ اورلاکھوں ڈالر کی منی لانڈنگ میں ملوث درآمدکنندہ رائیل امپکس اورکلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک محمدعبداللہ کے خلاف مزید دوایف آئی آردرج کرلی گئی ہیں واضح رہے کہ اسٹیل کے درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک عبداللہ کے خلاف کروڑوںروپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر پانچ ایف آئی آرزکسٹمزانٹیلی جنس اورایک ایف آئی آرپورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ کی جانب درج کی جاچکی ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ملزمان کی جانب سے اسٹیل کے اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئی ہیںجبکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے مزید کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں مزید ایف آئی آرزدرج کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو اطلاع ملی کے جعلی دستاویزات پرای پی زیڈکے لئے درآمدکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس پرڈیوٹی وٹیکسزکی سہولت کاناجائزفائدہ اٹھاکرکلیئرکئے جا رہے ہیں اورکلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس ای پی زیڈمنتقل کرنے کے بجائے مقامی مارکیٹ میںمہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں۔تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکی جانب سے اسٹیل کے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی گئی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ دوست محمداوردیگ افسران نے متعلقہ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغازکیاتاہم تحقیقات کے دوران اس امرکاانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ رائیل امپکس نے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزکاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک محمدعبداللہ کے ساتھ مل کرجعلی دستاویزات تیارکئے گئے اوران جعلی دستاویزات پر اسٹیل شیٹ کے تین کنسائمنٹس ساﺅتھ کوریاسے درآمدکئے گئے مذکورہ ملزمان کی جانب سے اسٹیل کے کنسائمنس کی ایل سی ،انوائس اورپیکنگ لسٹ میں ردوبدل کرکے کنسائمنٹس کی گڈذڈیکلریشن رائیل امپکس کے نام پر فائل کی گئی اورفائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں سیکنڈری کوالیٹی اسٹیل شیٹ کے بجائے پرائمری کوالٹی اسٹیٹ شیٹ ظاہرکیاگیاتاکہ ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی کی جاسکے واضح رہے پرائمرای کوالٹی اسٹیل شیٹ پر کسٹمزڈیوٹی 11فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی2فیصدریگولیٹری ڈیوٹی 5فیصد ،سیلزٹیکس17فیصد،ایڈیشنل سیلزٹیکس3فیصداورانکم ٹیکس6فیصدعائدہوتاہے جبکہ سکنڈری کوالٹی اسٹیل شیٹ پر کسٹمزڈیوٹی 20فیصد،ایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی2فیصدریگولیٹری ڈیوٹی 5فیصد ،سیلزٹیکس17فیصد،ایڈیشنل سیلزٹیکس3فیصداورانکم ٹیکس6فیصدعائدہوتاہے ت۔ذرائع نے بتایاکہ کے درآمدکنندہ رائیل امپکس اورکلیئرنگ ایجنٹس میسرزکاسموس ٹریڈنگ انٹرنیشنل نے جعلی دستاویزات پر اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر مجموعی طورپر 4کروڑ5لاکھ60ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی اورسات لاکھ ڈالرسے زائد کی رقم غیرقانونی طورپربیرون ملک منتقل کرکے منی لانڈرنگ کی گئی ۔واضح رہے کہ ا سٹیل کے کنسائمنٹس کی جعلسازی کے ذریعے کلیرنس کی خبر شائع کرنے پر میسرزکاسموس ٹریڈنڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک عبداللہ کی جانب سے ہفت روزہ کسٹم نیوز اور کسٹم کے گھپلے ڈاٹ کام کے ایڈیٹررضاکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ عبداللہ نے ایف آئی آردرج کرنے والے انٹیلی جنس افسران کو بھی سبق سیکھانے کی دھمکی دی ہے۔ہفت روزہ کسٹم نیوزاورکسٹم کے گھپلے ڈاٹ کام کے ایڈیٹرکو نقصان پہنچاتواس کی تمام ترذمہ داری کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک عبداللہ پر عائدہوگی۔

 

 

 

 

Million of Dollar Money Laundering on Steel Consignments by M/s.Royal Impex and Cosmos Trading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button