Exclusive Reports

چائناسے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس پر فیومیگیشن کا سلسلہ تاحال شروع نہیں کیاجاسکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چائنا میں پھیلتے ہوئے وبائی مرض (کوروناوائرس) سے متاثرہ علاقوں سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی محکمہ کسٹمزکی جانب سے ویکسنیشن کرنے کاآغازنہیں کیاگیاہے اورناہی اس کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے پاکستان میں کوروناوائرس پھیلنے کاخدشہ پیداہوگیاہے جبکہ پورٹ آف ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے چائناسے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس پر فیومیگیشن کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس کو صحت کے لئے خطرناک قراردی چکاہے ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے آگاہ کردیاگیاہے کہ کروناوائرس کے باعث چائناسمیت دیگر ممالک بھی متاثرہوئے ہیں تاہم کوروناوائرس سے بچنے کےلئے پورٹ ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ نے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزنٹ کو ہدایات جای کی ہیںکہ گذشتہ پندرہ دنوںمیں چائناسے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس فیومیگیشن کے بغیرنہ کی جائے جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے چائنا سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس پر فیومیگیشن کرنے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ایک طرف تو چائناکی حکومت نے دس یوم کے اندارایک ہزاربیٹ پر مشتمل ہسپتال تیارکرنے کے لئے کام شروع کردیاتاکہ کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے طبی امداددی جاسکے جبکہ دوسری جانب محکمہ کسٹمزنے ابھی تک چائناسے درآمدہونے والے کنسائمنٹس پر اسپرے کے لئے کوئی اقدام اٹھانے سے قاصرہے ۔اس ضمن میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمیں ارشدجمال نے تصدیق کی ہے کہ چائناسے درآمدہونے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے ٹرمینلزکو کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکنے کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کسٹمزکی غفلت کے باعث پاکستان کی عوام کو صحت کے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فیومیگیشن سیل کنٹینرپر باآسانی کی جاسکتی ہے لیکن محکمہ کسٹمزکا فوری طورپر اسپرے کا سلسلہ شروع نہ کرناسمجھ میں نہیں آرہا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگرمحکمہ کسٹمزکی جانب سے جلداقدامات نہیں اٹھائے گئے توکوروناوائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کسٹمزشپنگ کمپنیوں کو پابندکریںکہ چائنا سے لائے جانے والے کنسائمنٹس کے کنٹینرزکو اٹھانے قبل اس کی فیومیگیشن لازمی کروائی جائے

 

 

Pakistan Customs has so far not started Fumigation work on the Consignments imported from the affected areas of China

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button