Exclusive Reports

بندرگاہ پر جہازوں کے لنگر انداز ہونے کم گنجائش سے سامان کی ترسےل مےں زےادہ وقت صرف ہوتا ہے،قمرالسلام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کی اسٹےنڈنگ کمےٹی برائے پورٹ اےنڈ ٹرمنل کا پہلا مشاورتی اجلاس چےئرمےن قمر الاسلام کی زےر صدارت فےڈرےشن ہاﺅس کلفٹن مےں منعقد ہوا ۔اجلاس مےں وفاقی اےوان ہائے صنعت و تجارت کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز تاجر رہنما اےس اےم منےر نے بحےثےت مہمان خصوصی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمےن قمر الاسلا م نے بندرگاہ پر جہازوں کے لنگر انداز ہونے کےلئے گنجائش کی کمی سے سامان کی ترسےل مےں زےادہ وقت صرف ہوتا ہے جس کی وجہ سے برآمدی اور درآمدی اشےاءکی لاگت مےں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔انھوں نے آن لائن کی ڈےلےوری کے نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آن لائن ڈےلےوری کا نظام موثر ہوجانے کی صورت مےں وقت بچے گا اور تجارتی لاگت مےں بھی کمی ہوگی۔ اس سے تجارتی سرگرمےوں کو فروغ ملے گا ۔چےئرمےن اےپکا سپرےم کاﺅنسل محمد ارشد جمال نے اپنے خطاب مےں کہا کہ 3سال سے بندرگاہ پر موجود کنسائمنٹس کو کم سے کم چارجز پر چھوڑ ے جانے کے فےصلے کا خےر مقدم کےا اور اس سلسلے مےں ڈی پی ورلڈ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اُن کے ساتھ تعاون کی بھرپور ےقےن دہانی کرانے کا اظہار کےا اور مشترکہ کمےٹی کے قےام عمل مےں آنے کے فےصلے کو خو ش آئےن قرار دےا۔جوکہ انقرےب کسٹمز اےجنٹ اور ڈی پی ورلڈ کے مابےن بنائی جائے گی ۔دبئی پورٹ کے چےف اےگزےکٹےو جنےد ضمےر نے کہا کہ ان کا ادارہ پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر تجارتی سامان کی تےزرفتار ترسےل اور تجارتی عمل کو بہتر بنانے کے لےے کوشاں ہے اس مقصد کے لےے پورٹ قاسم اتھارٹی سے 32اےکڑ زمےن حاصل کی گئی ہے ۔جس سے وقت کی بچت اور کاکردگی بہترہوگی جبکہ کےو منےجمنٹ سسٹم کو بھی متعارف کروادےا گےا ہے۔جس سے درآمدوبرآمد کی جانے والی اشےاءکی ترسےل تےز رفتاری سے ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا 32فےصددرآمدی سامان کی ہےنڈلنگ پورٹ قاسم اتھارٹی پر موجود ڈی پی ورلڈکے ٹرمنل کی توسط سے کی جاتی ہے جو کہ ہمارے لےے اعزاز سے کم نہےں اور ہم آئندہ بھی اس اعزاز کو برقرار رکھےں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button