Exclusive Reports

ایف بی آر افسران سے فنڈز کے استعمال کی تفصیلات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہری سمیر حسین نے جسٹس اینڈ رائٹس چیمبر کے بتوسط ایف بی آر کے شعبہ انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کو اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ مالی سالوں کے دوران آپ کے متعلقہ لاگت کے مرکز میں کل کے حساب سے بجٹ مختص و دیگر فنڈز کی تفصیلات، پچھلے پانچ مالی سالوں کے دوران آپ کے متعلقہ لاگت مرکز میں کل کے حساب سے بجٹ کے استعمال و دیگر فنڈز کی تفصیلات، ان تمام دکانداروں کی تفصیلات جو پچھلے پانچ مالی سالوں کے دوران آپ کے ساتھ مالی لین دین میں مصروف تھے، گزشتہ پانچ سالوں سے متعلق تمام تنخواہوں کی تفصیلات، تمام ٹینڈرز کی تفصیلات، اگر کوئی اکاؤنٹ چل رہا ہے تو ڈی ڈی او غیر استعمال شدہ فنڈز کی تفصیلات ، اسٹیشنری کی تفصیلات، تمام بلوں کے واؤچرزمانگے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ شفافیت بدعنوانی اور کرپٹ طریقوں کے خلاف موثر طور کام کرے گی، نیز ایک منصفانہ اور ایماندار عوامی عہدیدار کوئی معلومات نہیں چھپائے گئے، نیز عوامی معلومات رازداری کے زمرے میں نہیں آتی، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معلومات تک رسائی کے حق کے سیکشن22 میں اس قانون کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالنے والے کو دو سال کی سزا تجویز کی گئی ہے، ساتھ ہی اس قانونی نوٹس کی عدم تعمیل یا غیر اطمینان بخش تعمیل کی صورت میں ہمارا موکل تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کے دو افسران DDO وسیم اختر اور UDC مبشر خان سمیت چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button