Exclusive Reports

ٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی نشاندہی پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاکنسائمنٹ چوری ہونے سے بچ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسرزٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی نشاندہی پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاکنسائمنٹ چوری ہونے سے بچالیاگیا۔ذرائع کے مطابق مسیرزٹی پی ایل کمپنی کو انتباہ ملاکہ پشاوررنگ روڑخبرپختونخوامیں افغانستان جانے والاافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ایک کنسائمنٹ بلاجوازروکاہے جس پر میسرزٹی پی ایل ٹریکرکمپنی نے فوری طورپر محکمہ کسٹمزکو اس کی اطلاع دی تاہم محکمہ کسٹمزکی ٹیم فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچ توانکشاف ہواکہ کچھ مسلح نے افغانستان جانے والے ٹرالرکو روکاہواہے اورٹرالرکے ڈرائیورکو گولیاںمارکرشدید زخمی کردیاہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی ٹیم نے کے جائے وقوع پر جاتے ہی پر مسلح افرادوہاں سے فرارہوگئے تاہم محکمہ کسٹمزنے کنٹینرکو فوری طورپر اپنے قبضے میں لیا۔واضح رہے کہ میسرزٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کوافغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس پر ٹریکرلگانے کی ذمہ داریاں دی گئی تھی تاہم میسرزٹی پی ایل ٹریکرکمپنی نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں اورٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی بدولت افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی چوری اوراسمگلنگ کی روک تھام میں نمایاں کمی آئی ہے

 

 

 

 

 

TPL Trakker Safe Afghan Transit Trade Consignment which was Trying to Theft

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button