Eham Khabar

ایچ آئی پی شیٹس کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”ایچ آئی پی شیٹس “کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”ایچ آئی پی شیٹس “کی رولنگ نمبر 1303/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائنا،تائیوان سے درآمدکی جانے والی ایچ آئی پی شیٹ کی درآمدی ویلیو2.40ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکی جانے والی ایچ آئی پی شیٹس کی درآمدی ویلیو2.90ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button