AutomotiveExclusive Reports

درآمدی گاڑیوں پر 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے میں درآمدکی جانے والی گاڑیوں پر 100فیصدریگولیٹری ڈیوٹی 31مارچ تک برقراررکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایس آراور 204 (I)/ 2023 مورخہ 20 فروری 2023 جاری کیاگیاہے جس کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر 100فیصدریگولیٹری ڈیوٹی برقراررکھی جائے گی۔گاڑیو ں کی درآمدپر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق کی معیاد21فروری2023کو ہورہی تھی تاہم ایف بی آرنے فوری طورپرترمیمی ایس آراوکے ذریعے ریگولیٹری ڈیوٹی کے اطلاق کی معیاد کوبڑھاکر31 مارچ 2023 تک کردی گئی ہے۔پاکستان نے ملک میں موٹر گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 100 فیصد تک بڑھا دی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایس آراو 1571(I)/2022 مورخہ 22 اگست 2022 کو موٹر گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 90 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد دیاتھا۔جن درآمدی گاڑیوں پر 100 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جس میں منی وین، ،4×4گاڑیاں، 1000سی سی ،1300سی سی گاڑیاں شامل ہیں ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے پیش نظر موٹر گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل، حکومت نے 19 مئی 2022 کو ادائیگی کے توازن کو سہارا دینے اور روپے کی قدر میں ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے CBU موٹر گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button