آراینڈڈی ایسٹ نے آئی سی آئی سے چوری کئے جانے والے تین کروڑکے ٹیکس وصول کرلئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمٹ ایسٹ نے شعبہ آراینڈڈی نے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کیمیکل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر چوری کئے جانے والے تین کروڑسے زائد مالیت کے ٹیکسزکی وصولی کرلی ہے جبکہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کی جانب سے عائد 35لاکھ روپے کے جرمانہ کے لئے آئی سی آئی نے اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرلیاہے۔واضح رہے کہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ نے کلیئرنگ ایجنٹ مہران کارپویشن کے ساتھ مل کرجنوری 2012تا نومبر2014کے دوران درآمدکئے جانے والے وینتھ 8019پولیورتھن (“WANNATE 8019 Polyurethanes”) کے 35کنسائمنٹس کووینتھ 8019 ظاہرکرکے کلیئرکرتے ہوئے قومی خزانہ کو مجموعی طورپر تین کروڑ50لاکھ56ہزار709روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے تھے۔آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈنے مذکورہ کیمیکل کی کلیئرنس کے لئے پی سی ٹی 3909.500کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایس آراو1125اورایس آراو659کا ناجائز فائدہ اٹھایاتھا اور35کنسائمنٹس کو صفرفیصدکسٹمزڈیوٹی ،دوفیصدسیلزٹیکس دوفیصدایڈیشنل سیلزٹیکس اورتین فیصدانکم ٹیکس کے تناسب سے مجموعی طورپر98 لاکھ42ہزار101روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ پی سی ٹی 3824.9091کے تحت وینتھ 8091پولیورتھن کی کلیئرنس پر 5فیصدکسٹمزڈیوٹی ،17فیصدسیلزٹیکس ،3فیصدایڈیشنل سیلزٹیکس اور3فیصدانکم ٹیکس عائدہوتاہے اورپی سی ٹی 3824.9091کے تحت کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس پر ایس آراو1125اورایس آراو659کا بھی اطلاق نہیں ہوتا،تاہم ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کی جانب سے بنائے جانے والے مس ڈیکلریشن کے کیس کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈنے تسلیم کرتے ہوئے 3کروڑ4لاکھ30ہزارروپے مالیت کے چوری کئے جانے والے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کردی۔