محکمہ کسٹمزاورکلیئرنگ ایجنٹس میں مذاکرات کے باوجود ایئرفریٹ یونٹ پر کاروباری سرگرمیاں تاحال محدود
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز ایئرفریٹ یونٹ حکام اورکسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس کے درمیان مذاکرات کے متعدد دورمیںدرآمدہ کنسائمنٹس کی ویلیواسسمنٹ متوازن نہ ہونے کے باعث ایئرفریٹ یونٹ کراچی میں کلیئرنگ ایجنٹس کی کاروباری سرگرمیاں 15تا20فیصدتک محدودہوکررہے گئی ہیں۔ ایئرفریٹ یونٹ کراچی میں ملک کے دیگرحصوں کی نسبت درآمدہ مصنوعات کی زائدشرح تناسب سے ویلیواسسمنٹ کی وجہ سے لاہور،اسلام آباداور پشاورمنتقل ہونے والے 80فیصددرآمدکنندگان کراچی ایئرفریٹ یونٹ کے ذریعے کسٹمزکلیئرنس میں عدم دلچسپی کا مظاہر کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے 150سے زائد کلیئرنگ ایجنٹس کی تاحال کاروباری سرگرمیاں جمودکا شکارہیں۔کلیئرنگ ایجنٹس کا کہناہے کہ کراچی کے مقابلے میں ملک کے دیگرایئرفریٹ یونٹس میںکم شرح تناسب پر ویلیواسسمنٹ اورتیزرفتارکلیئرنس کی وجہ سے فضائی راستے کنسائمنٹس منگوانے والے درآمدکنندگان کراچی ایئرفریٹ یونٹ کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں ،کسٹمزایجنٹس کا کہناہے کہ ملک میں یکساں کاروباری مواقع کے لئے ویبوک سسٹم رائج ہونے کے باوجودکسٹمزحکام کنسائمنٹس کی یکساں ویلیواسسمنٹ سے اجتناب برت رہے ہیں اورملک کے دیگرحصوں کے مقابلے میںکراچی ایئرفریٹ یونٹ میں زائد شرح سے ویلیواسسمنٹ کی جارہی ہے ،متاثرہ درآمدکنندگان کاکہناہے یہ کراچی ایئرفریٹ یونٹ پر درآمدہ کنسائمنٹس پر 30فیصدزائد کاروباری لاگت آرہی ہے جو مقامی مارکیٹ میں کراچی کے تاجروں کے لئے قیمت میں عدم مسابقت کاباعث بن گئی ہے ملک کے دیگرحصوں سے کم لاگت پر کلیئروہنے ولای مصنوعات کا مقابلہ نہیں کرپارہے ہیں انہی حقائق کی بناءپر درآمدکنندگان نے اپنی درآمدی سرگرمیوں کے لئے کراچی کے بجائے لاہور،پشاوراوراسلام آبادکے ایئرفریٹ یونٹس کو ترجیح دے رہے ہیں، کسٹمزایجنٹ سنے متعلقہ کسٹمزحکام سے ایک بارپھر مطالبہ کیاہے کہ وہ 150سے زائد کلیئرنگ ایجنٹس اوران سھے منسلک 2ہزارملازمین کو بے روزگارہونے سے بچانے کے علاوہ ایئرفریٹ یونٹ کراچی کا ریونیوبڑھانے کے لئے دانشمندانہ حکمت عملی اختیارکریں۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی ایجنٹس ایئرفریٹ یونٹ کمیٹی کے کسٹمزحکام سے مذاکرات ہونے سے ویلیومیں کچھ کمی توہوئی ہے لیکن اگریہ کمی دوماہ قبل کی جاتی تودرآمدکنندگان لاہور،اسلام آباداورپشاورکا رخ نہیں کرتے ،لاہور،اسلام آباداورپشاورمیں درآمدکنندگان کو زیادہ سہولیات دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرکراچی ایئرفریٹ یونٹ کا رخ کرنے سے گریزں ہیں۔