کسٹمزڈیوٹی میں اضافے سے ایم ڈی ایف شیٹ کی درآمدات بند ہونے کا خطرہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی ضروریات کے مطابق پیداوارکی صلاحیت نہ رکھنے والی صنعتوں نے میڈیم ڈینسٹی فائبربورڈ(ایم ڈی ایف)کی درآمدی ڈیوٹی میں پانچ فیصداضافے کے علاوہ ایک فیصدایڈیشنل ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویزدیدی ہے جس پر عمل درآمدکی صورت میں میڈیم ڈینسٹی فائبربورڈ کی قیمتوں میں یکدم 35فیصداضافے کے ساتھ اس کی درآمدات بندہونے کے خطرات پیداہوگئے ہیں، ذرائع نے بتایاکہ نیشنل ٹیرف کمیشن نے میڈیم ڈینسٹی فائبربورڈ(ایم ڈی ایف )کے مقامی صنعت کے تحفظ اوردرآمدی مصنوعات سے مسابقت کے لئے کسٹمزڈیوٹی میں اضافے ایڈیشنل اوریگولیٹری ڈیوٹیوں کے نفاذ کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی ہے ،۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں تھائی لینڈ،ملائشیااورسری لنکاسے تقریباً 15درآمدکنندگان اورایک مقامی مینوفیکچرربھی بلندشرح امپورٹ ٹریڈپرائس کے باوجودایم ڈی ایف درآمدکرکے مقامی ضروریات پوراکررہے ہیں ایم ڈی ایف کے درآمدکنندگان نے بتایاکہ پاکستان میں ماہوار300کنٹینرزایم ڈی ایف شیٹ کی درآمدات سے حکومت ریونیوکی مدمیں 72لاکھ 45ہزارروپے کی وصولیاں ہورہی ہیں، جبکہ پاکستان کا1.9فیصدجنگلات بھی محفوظ ہیں لیکن دروازوں،فرنیچراورگھروں کی دیگرضروریات زندگی کی اشیاءسازی میں استعمال ہونے والے ایم ڈی ایف شیٹ کے صرف دوتیارکنندگان کی ایماپر ڈیوٹی وٹیکسزکا ٹیرف بڑھایا گیاتواس کی درآمدی سرگرمیاں معطل اورقیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں پاکستان میں ایم ڈی ایف شیٹ کی درآمدات پر مجموعی طورپر46فیصدڈیوٹی وٹیکسزعائد ہیں جبکہ بھارت میں 21فیصدہیں،متاثرہ درآمدکنندگان کا کہناہے کہ پاکستان کسٹمزپہلے ہی 210ڈالر کی فی کیوبک میٹرایم ڈی ایف شیٹ کی 232ڈالر درآمدی ویلیوپر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کررہاہے جبکہ 230ڈالرکی حقیقی ویلیوکی حامل 3.2ملی میٹربورڈکی 262ڈالر میں ویلیوایسیس کررہاہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن زمینی حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے اس ضمن میں فیصلہ جاری کرے، واضح رہے کہ این ٹی سی کی جانب سے اس ضمن میں سماعت 22اگست 2017کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے جس کے لئے تمام شراکت داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی سماعت میں شرکت کے لئے خودکواین ٹی سی میں 21اگست تک رجسٹرڈکرالیں، این ٹی سی کے مطابق میڈیم ڈینسٹی فائبربورڈ(ایم ڈی ایف)کے تیارکنندگان میسرزپشاورپارٹیکل، بورڈانڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈ اورمیسرزفرنٹیئرٹیک وانڈسٹری پرائیوٹ لمیٹڈنے نیشنل کمیشن سے رجوع کیاہے اوردرآمدی ایم ڈی ایف شیٹ سے موثرطورپر مسابقت کے لئے درآمدات پر کسٹمزڈیوٹی 15فیصدسے بڑھاکر20فیصدکرنے اورایک فیصدایڈیشنل ڈیوٹی کے ساتھ مناسب شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی نافذکرنے کی درخواست کی ہے ،اس درخواست پر شفاف اندازمیں ٹیرف اسٹڈی کی جائے گی ،اس سلسلے میں تمام شراکت داروں سے مطلوبہ معلومات کا حصول اوراپنا موقف یا رائے پیش کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرناضروری ہے اورایسا ایم ڈی ایف کاروبارکے ساتھ منسلک تمام شراکت دراوں سے اجلاس یا عوامی سماعت کے ذریعے کیاجائے گا،اس سلسلے میں اسلام آباد کے یلیوایریامیں قائم اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں 22اگست کو عوامی سماعت ہوگی جس میں شرکت کے لئے تمام شراکت داروں ہوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوامی سماعت میں شرکت کرنے والوں کے نام ٹیلی فون نمبراورفیکس نمبر،سیکریٹری این ٹی ایس کو فراہم کرکے 21اگست تک اپنی رجسٹریشن کرالیں۔