Exclusive Reports

کراچی پورٹ اورای پی زیڈکے درمیان کنسائمنٹس کی منتقلی سے قبل کنٹینرزپرٹریکرنصب کرنا لازمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اورکراچی پورٹ کے درمیان درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی منتقلی سے قبل کنٹینرزپر ٹریکرنصب کئے جانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے یہ عبوری فیصلہ کیس نمبر1752 اور1773کے روشنی میں کیاہے جس کا اطلاق 21اگست(بروزپیر)سے ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کئے جانے والے عبوری فیصلہ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اورکراچی پورٹ/پورٹ قاسم کے درمیان کنسائمنٹس کی منتقلی سے قبل کنٹینرزپر ٹی پی ایل ٹریکرلگانا لازمی قراردےدیاہے اورٹریکرلگنے کے بعدہی گیٹ پاس کااجراءکیاجائے گابصورت دیگرگیٹ پاس کا اجراءنہیں کیاجائے گا اسی طرح مینوفیکچرنگ بانڈسے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون تک کنسائمنٹس کی منتقلی سے قبل بھی ٹریکرنصب کرنالازمی ہوگاجبکہ میسرزٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈاس سلسلے میں براہ راست ڈپٹی کلکٹر(ای پی زیڈ)کو اطلاع دے گا،تاہم اس عبوری فیصلے کااطلاق ہائیکورٹ کی جانب سے فائنل فیصلے تک ہوگا،جبکہ ٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈنے محکمہ کسٹمز سے کہاہے کہ درآمدکنندگان کی مکمل تفصیلات میں شامل ای میل ایڈرس،موبائل نمبرسمیت دیگرتفصیلات فراہم کرے جبکہ ٹریکراس وقت تک کنٹینرپر نصب نہیں کیاجائے گاجب تک پرال کی جانب سے انسٹالیشن کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جائے گی اورٹریکرکی انسٹالیشن کے لئے ٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کو 24گھنٹے قبل اطلاع دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button