Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ،تین کروڑمالیت موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3کروڑمالیت کے موبائل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔تفصیلات کے ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن شوکت علی کو خفیہ اطلاع ملی کہ بزریعہ روڈموبائل کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرجنرل شوکت علی نے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ عرفان جاویدکو ہدایت جاری کی موبائل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیںجس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالمعید کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ فریدالدین ،انٹیلی جنس آفیسرشبیراحمد اورسپاہی بازمحمدپر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چمن روڑکی سخت نگرانی شروع کردی تاہم ایئرپورٹ چوک کوئٹہ کے قریب ایک ٹویوٹاہائی ایکس وین کو روک کرایس کی تلاشی لی گئی توانکشاف ہواکہ ڈرائیورعامرمحمدنے سیٹ نے نیچے تین کروڑمالیت کے 950موبائل برآمدہوئے ،جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی وین کی مالیت 10لاکھ روپے اورموبائل پر عائد ڈیوٹی ایک کروڑسے زائد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button