کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،تین کرورمالیت کا انڈین کپڑاضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مارکر 3کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ انڈین کپڑاضبط کرتے ہوئے5 ملزمان میں شامل فیض محمد،حاجی عزیزخان ،محمدخان ،منیب اللہ اورجمشیدکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل شوکت علی کسٹمزانٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع ملی کے شیرشاہ میں قائم ایک گودام میں اسمگل شدہ انڈین کپڑے کی ایک بہت بڑی کھیپ رکھی ہوئی ہے تاہم ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی ثمینہ تسنیم زہرہ کو ہدایت کی کہ گودام پر چھاپہ مارکراسمگل شدہ کپڑااپنی تحویل میں لیاجائے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس نے ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے شیرشاہ میں قائم خلیفہ ویئرہاﺅس پر چھاپہ مارکروہاں موجود 3کروڑ6لاکھ10ہزارمالیت کے ایڈین کپڑے کے 67 ہزار کلوگرام (1150بنڈل)برآمدہوئے جیسے اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے قبضے میںلے ایف آئی آردرج کرلیاہے جبکہ گوادم پر موجودمنیجرنے گودام پر موجودکپڑے کے دستاویزات یعنی تین گڈز ڈیکلریشن QDRY HC-143,QDRY HC-644,HDRY HC 600 کی کاپیوں پیش کیں تاہم مذکورہ گڈزڈیکلریشن سے اس امرکی نشاندہی ہورہی تھی کہ پکڑاجانے والا کپڑا میسرز عدنان ٹیکسٹائل ملزاورمیسرزملٹی ٹیکسٹائل ملزایران سے درآمدکرکے کوئٹہ کلکٹریٹ سے کلیئرکروائے تاہم خلیفہ ویئرہاﺅس کے منیجرنے ابتدائی تفتیش میں تبایاکہ گودام میں مختلف لوگوں کامال رکھا ہوا ہے جس میں فیض محمد،منیب اللہ ،جمشیدشامل ہیں۔