Anti-Smuggling

پشاورکلکٹریٹ کی کامیاب کارروائی،پشاورایئرپورٹ سے غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پشاورنے ایئرپورٹ پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹرپشاورگل رحمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسے دبئی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپشاورگل رحمن نے ایئرپورٹ پرتعینات عملے کو دبئی جانے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کی ہدایت جاری کی جس پر ایئرپورٹ تعینات افسران نے دبئی جانے والے مسافروں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کردیاتاہم شاہین ایئرلائن نمبرBL786سے دبئی جانے والے مسافرفضل کی چیکنگ کی گئی توانکشاف مذکورہ مسافرنے اپنے زیرجامہ میں 96ہزار110درہم چھپائے ہوئے تھے جس کی پاکستانی روپے میں مالیت 27 لاکھ 48 ہزار 135 روپے بنتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پشاورکلکٹریٹ نے فضل کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں پشاورکلکٹریٹ نے ایک اورکارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی،ذرائع نے بتایاکہ پشاورکلکٹریٹ کی اسپیشل چیکنگ اسکواڈنے ایک سوزوکی کلٹس کو روک کراس کی تلاشی لی توگاڑی سے 11کلوگرام افیون اور23کلوگرام چرس برآمدہوئی تاہم پشاور کلکٹریٹ نے گاڑی کے ڈرائیورکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button