Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کراچی ایئرپورٹ سے غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کو ناکابناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچرلاﺅنچ میںتعینات پریونٹیوکلکٹریٹ کے عملے چیکنگ کے دوران فلائی دبئی ایئرلائن سے دبئی جانے والے مرتضیٰ نامی مسافرسے 105000درہم اور25000ہزارسعودی ریال برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ملزم نے اپنے جوتوں اورکپڑوں میںغیرملکی کرنسی چھپائی ہوئی تھی جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت37لاکھ17ہزار روپے بتائی گئی ہے۔زرائع نے مزیدبتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ دوران تفتیش کرنسی کی اسمگلنگ میںملوث اصل مجرموں تک پہنچاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button