Exclusive Reports
کسٹمز ایجنٹس کے عارضی لائسنس 31 دسمبر کو ختم ہوجائینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ نے تمام عارضی طور پر جاری کئے جانے والے کسٹمز ایجنٹس لائسنس کی میعاد 31 دسمبر 2017ءتک بڑھا دی ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ صرف ان کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس مستقل کئے جائیں گے جو ڈائریکٹریٹ ٹریننگ کے تحریری امتحان میں پاس ہوں گے۔ اپریزمنٹ ویسٹ نے اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام عارضی کسٹمز ایجنٹس لائسنس 31 دسمبر تک کارآمد رہیں گے۔ البتہ ایسے کسٹمز ایجنٹس جن کو عارضی لائسنس جاری کئے گئے ہیں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کسٹمز رولز 2001 کے رولز 63کے تحت ڈائریکٹریٹ جنرل ٹریننگ (کسٹمز) کے تحریری امتحان میں شریک ہوکر کلکٹریٹ کو 31 دسمبر 2017ءسے پہلے اس کے نتائج سے آگاہ کریں تاکہ ان کے لائسنس کو قانون کے مطابق مستقل کرنے پر غور کیا جاسکے۔