لاہورہائیکورٹ نے میسرزڈی کام (کیوموبائل )کے حق میں حکم امتناعی دےدیاہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کی جانب سے میسرزڈی جی کام (کیوموبائل)کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آرنمبر 17/2017مورخہ 13-11-2017پر حکم امتناعی جاری کردیاگیاہے،لاہورہائیکورٹ کی جانب سے مذکورہ حکم امتناعی میسرز ڈی جی کام(کیوموبائل) کی جانب سے دائرکی جانے والی آئینی درخواست نمبر111748/2017میں عبوری حکم نامہ کے ذریعے 28/11/2017کو جاری کیاہے۔دستاویزات کے مطابق میسرزڈی جی کام (کیوموبائل)نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے اختیارات کو چیلنج کیاتھاجو اس کو ایس آراو 486(1)/2007 مورخہ 9/06/2007کے تحت دیئے گئے تھے۔لاہورہائیکورٹ نے حکم امنتاعی جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ محکمہ کسٹمزمیسرزڈی جی کام (کیوموبائل)کے سلسلے میں کوئی بھی مزیدرآڈرجاری نہیں کرے گا۔لاہورہائیکورٹ نے اپنے عبوری فیصلے میں میسرزایف ایم ٹیکسٹائل ملزکے فیصلے کا بھی حوالہ دیاہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن (کراچی اورلاہور)کی جانب سے گذشتہ دنوں میسرزڈی جی کا م (کیوموبائل )کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ۔