Exclusive Reports
ایکسپورٹرز کو ایک لاکھ ڈالر کی مالیت کی براہ راست شپمنٹ کی اجازت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندگان کی جانب سے شپنگ دستاویزات کی تیاری او رترسیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے پالیسی میں نظرثانی کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے تجارتی طریقوں اور برآمد کنندگان کو سہولیات دینے کے لئے مرکزی بینک سے ضوابط میں نرمی کی گئی ہے۔ اس کے تحت برآمد کنندگان کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ایک لاکھ ڈالر یا مساوی مالیت کی شپمنٹ کی دستاویزات اپنے بیرون ملک مقیم خریداروں کو براہ راست بھجوا سکتے ہیں۔ اس سے قبل سامان لے جانے والے بحری و فضائی کمپنیاں ٹرانسپورٹ دستاویزات یعنی بل آف لینڈنگ، ایئروے بل یا ریلوے کی رسیدیں، پاکستان سے ہونے والی برآمدات صرف بینکوں کے آرڈر پر حاصل کرسکتے تھے اور یہی دستاویزات ایک بینک کے ذریعہ ہی بیرون ملک خریدار کو بھیجے جاتے تھے۔