کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی ،ایرنی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام ،تین ملزمان گرفتار
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے کامیاب کارروائی کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل شوکت علی کوخفیہ اطلاع ملی کے کراچی سے ملک کے دوسرے شہرمیں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش کی جاری ہے جس پر ڈائریکٹرجنرل شوکت علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کراچی سے آنے والے آئل ٹینکرزکی جانچ پڑتال شروع کردی ،ذرائع نے بتایاکہ تشکیل دی جانے والی ٹیم نے ماتلی ڈسٹرک بدین پر ناکابندی کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکرنمبرTUC-609کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکورہ ٹینکرمیں 23لاکھ روپے مالیت کا24ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جاری ہے۔تاہم کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے ٹینکرقبضے میں لے کرتین ملزمان میں شامل محمداسحاق،اسرارالحق ساجداورمحمداشرف کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹینکرکی مالیت 50لاکھ روپے ہے۔