کسٹمزانٹیلی جنس ،نیڈوملک کی درآمدپر ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے نیڈوملک کی درآمدپر مس ڈیکلریشن کے تحت کنسائمنٹ کی کلیئرنس کرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی کی گئی ۔ذرائع نے بتایاڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے نیڈوملک کے کنسائمنٹ کو روک کراس کی دوبارہ سے ایگزامیشن کی توانکشا ف ہواکہ میسرزآئی اے نسیم اینڈکو نے گڈزڈیکلریشن نمبر KPPI-HC-46931کے تحت پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے نیڈوملک کے خام مال کا کنسائمنٹ وزن کم ظاہرکرکے کلیئرکیاگیاجس میں قومی خزانے کو 2لاکھ67ہزارروپے کا نقصان پہنچایاگیا،ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے کنسائمنٹ روکنے کے بعد درآمدکنندہ کو آگاہ کیاگیاکہ ان کاکنسائمنٹ میں وزن کم ظاہرکرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی کی گئی جس پر درآمدکنندہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے پے آرڈرنمبر00003830کے ذریعے کم اداکئے جانے والے 2لاکھ 67ہزار181روپے کی ادائیگی کردی۔