ایم سی سی پریونٹیونے آکشن اکاﺅنٹ سے 13کروڑ سے زائد کی رقم خرد بردکرلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ نے نشاندہی کی ہے کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے غیرقانونی طورپر آکشن اکاﺅنٹ سے13کروڑوں سے زائد مالیت کی رقم خرد بردکرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرآمنہ نعیم اوران کی ٹیم نے نیلام کی جانے والی اشیاءکے لئے جمع کئے ہونے والی رقوم کے آڈٹ کی غرض سے پریونٹیو کلکٹریٹ کی آکشن برانچ کو درخواست کی کہ انہیں مالی سال 2016-17کابینک اسٹیٹمنٹ فراہم کیاجائے تاہم انٹرنل آڈٹ کی ٹیم نے پریونٹیوکلکٹریٹ کی جانب سے فراہم کئے جانے والے بینک اسٹیٹمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ پریونٹیو کلکٹریٹ نے آکشن کی غرض سے جمع ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی رقم خردبردکرلی ہے ۔دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کی ٹیم نے آکشن بینک اکاﺅنٹ کی جانچ پڑتال کے بعد اس امرکی نشاندہی کی کہ پر یونٹیوکلکٹریٹ نے غیرقانونی طورپر بینک سے 92لاکھ 23 ہزار 250 روپے کی رقوم مختلف اوقات میں کیش کروائی جبکہ آکشن اکاﺅنٹ سے رقم کیش نہیں نکلوائی جاسکتی ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم کی جانب سے پریونٹیوکلکٹریٹ سے آکشن بینک اکاﺅنٹ سے کیش نکلوانے کے دستاویزی ثبوت طلب کئے لیکن پریونٹیوکلکٹریٹ دستاویزی ثبوت دینے میں ناکام رہاجس سے اس امرکی نشاندہی ہوتی ہے کہ پریونٹیوکلکٹریٹ نے آکشن اکاﺅنٹ سے غیرقانونی طور پر کیش رقم نکلوائی۔دستاویزات میں اس امرکی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پریونٹیو کلکٹریٹ نے 11کروڑ73لاکھ 7ہزاروپے مالیت کی رقم آکش بینک اکاﺅنٹس سے مختلف اکاﺅنٹس میں منتقل کروائی لیکن کروڑوں روپے کی رقوم کی مختلف بینک اکاﺅنٹس میں منتقلی کا بھی کوئی دستاویزی ثبوت نہیں دیا جبکہ کو ایک سال سے زائدکا عرصہ گذرنے کے باوجود13کروڑسے زائد مالیت کی رقم اب تک حکومتی خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی۔اس ضمن میں کلکٹرپریونٹیو کلکٹریٹ ڈاکٹرافتخازاحمد سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے اس سلسلے میں لاعملی کا اظہارکیا۔