Uncategorized

پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے چھالیہ کے 14کنٹینرزکی کلیئرنس کاانکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم سے اسٹیل اسکرپ کی آڑمیں گرین چینل کی سہولت کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے چھالیہ کے 14کنٹینرزکی کلیئرنس کی گئی۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے شعبہ سی آئی یونے گذشتہ دنوں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی کی جانب چھالیہ کی اسمگلنگ پر درج کی جانے والی ایف آئی آرپرتحقیقات کیں اوراسٹیل اسکرپ کے درآمدکرنے والی لاہورکی کمپنی کے درآمدی دیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ کمپنی کی جانب سے اسٹیل اسکریپ کے 14کنٹینر12فروری 2018تیک درآمدکئے گئے جس کی کلیئرنس گرین چینل کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی کیونکہ کمپنی کو گرین چینل کی سہولت میسر ہے۔پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے دوران تفتیش اسٹیل اسکریپ کے نام پر کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس میںسے دوکنٹینرزسائٹ ایریامیں قائم مصطفی نامی ایک گودام میں رکھے گئے تھے لیکن پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب جب گودام پرچھاپہ ماراگیاتواس گودام میں چھالیہ کے چند ٹکرے اورکنٹینرزکی ٹوٹی ہوئی سیل نمبر0159768موجودتھی جبکہ چھالیہ وہاں سے غائب ہوچکی تھی جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے گودام کے مالک کو گرفتارکرکے اس سے تفتیش کی تواس نے دوران تفتیش بتایاکہ اس کے گودام میں چندروزقبل چھالیہ رکھی گئی تھی جو بعدازں اس کے گودام سے ہٹالی گئی ۔واضح رہے کہ چھالیہ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے چھالیہ کے ایک کنٹینرپر 4سے 5کروڑروپے مالیت کا منافع ہورہاہے جس کی وجہ سے چھالیہ کی اسمگلنگ میں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button