Anti-Smuggling

اپریزمنٹ ایسٹ :ٹرانس شپمنٹ کے ایک اورکنسائمنٹ سے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ سے چھالیہ کی اسمگلنگ کو ناکام بنادی ہے۔ ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ میسرزاجمیرامپکس کی جانب سے فائل کئے جانے والے ٹرانس شپمنٹ کے دستاویزات میںگلووئنائز اسٹیل شیٹ ظاہرگئی تھی جبکہ کنسائمنٹ میں چھالیہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ سعید اکرم کو اطلاع ملی کہ ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹر نے ڈپٹی کلکٹرمحمدعلی ملک کی سربراہی میں پرنسپل اپریزر دوست محمد، اپریزنگ آفیسر عادل رشید اور اسٹاف ثمر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل (پی آئی سی ٹی )پر موجودمیسرزاجمیرامپکس کی جانب سے دبئی سے درآمدکئے جانے والے ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹ کی ایگزامیشن کی توانکشا ف ہواکہ درآمدکنندہ نے لاہورڈرائی پورٹ سے کلیئرکرنے کی غرض سے ٹرانس شپمنٹ کی گڈزڈیکلریشن میں گلووینائزاسٹیل شیٹ ظاہرکی کی تھی جبکہ کنٹینرنمبرCRXU-9852727 میںچھ کروڑسے زائد مالیت کی25.5ٹن چھالیہ اسمگل کی کوشش کی جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمز نے کنٹینرز ضبط کرتے ہوئے درآمد کنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button