Anti-Smuggling

ٹی پی کے کنسائمنٹ میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

4

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ایک خفیہ اطلاع پر نگرانی سخت کرکے غلط بیانی کے ذریعے تقریبا55 ٹن چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے، کلکٹرپورٹ قاسم کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ متحدہ عرب امارت کی بندرگاہ جبل علی سے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر کلکٹرپورٹ قاسم چوہدری جاویدنے ایڈیشنل کلکٹریٰسین مرتضیٰ کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرسی آئی یو سلمان افضل ،پرنسپل اپریرزشاہدرضوی،اپریزنگ آفیسرانورزیب پر مشتمل ٹیم نے دبئی سے آنے والے کنسائمنٹس کی سخت جانچ پڑتال شروع کی تاہم سخت نگرانی کے دوران کوئٹہ ڈرائی پورٹ کے لئے جانے والے دوکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ میسرزبلوچستان انٹرپرائززکی جانب سے درآمدکئے جانے مومی ذرات (Granules Was) کے کنسائمنٹ میں 55ٹن چھالیہ اسمگل کی جارہی تھی تاہم پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے چھالیہ کے دونوں کنٹینرزضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button