Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،ایک کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں،ڈیزل اورکپڑاضبط

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے مارچ 2018کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل گاڑیاں ،ایرانی ڈیزل اورغیرملکی کپڑاضبط کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل شوکت علی کی ہدایت پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے حیدرآبادمیں تعینات افسران میں شامل پرنسپل اپریزرسید ارشادعلی شاہ،انٹیلی جنس آفیسرزسید عدنان کفیل،نورمحمدشاہ،محمدانیس اوراے ایس پی شمس العارفین کو ہدایت جاری کیں تاہم مذکورہ افسران نے گذشتہ ماہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 71لاکھ 24ہزارروپے مالیت کی ٹویوٹالینڈکروزرپراڈو،بجیرو،ٹویوٹاہائی ایکس سرف، چوروکی جیپ ضبط کرتے ہوئے سیزررپوٹ بنادی ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ اسمگل گاڑیوں پر ایک کروڑ58لاکھ 64ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں ایک اورکارروائی کے دوران کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے 11لاکھ 88ہزارروپے مالیت کا 5960کلوگرام غیرملکی کپڑاضبط کیاجبکہ 23ہزارلیٹرایرانی ڈیزل کی بھی اسمگلنگ ناکام بنائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button