غیرقانونی طورپر3ارب سے زائد مالیت کے یارن کی کلیئرنس کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے غیرقانونی طورپر تین ارب سے مالیت کے پولیسٹریارن کی کلیئرنس کاانکشاف کرتے ہوئے درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اپریزمنٹ نے درآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ” ان لینڈریونیو“ کی جانب سے میسرزصباءانٹرنیشنل کا لائسنس 2013میںمعطل کیاجاچکاہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ کمپنی کی جانب سے پولیسٹریارن کے متعددکنسائمنٹس پر ایس آراو1125کی سہولت کا ناجائزفائدہ اٹھاکرتین ارب 84کروڑمالیت کا ایک کروڑ84لاکھ 28ہزارکلوگرام پولیسٹریارن کی کلیئرکروایااور 82کروڑ26لاکھ روپے مالیت کے ٹیکسزکی چوری کی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس نے میسرزصباءانٹرنیشنل کی جانب مارچ 2018کوایک کروڑ3لاکھ مالیت کا46ہزارکلوگرام پولیسٹریارن کے دوکنسائمنٹس پر ایس آراو1125کی سہولیت کاناجائزفائدہ اٹھایاگیاجیسے محکمہ کسٹمزکی جانب سے بغیرتصدیق کے کلیئرکردیاہے جس سے قومی خزانہ کو 29لاکھ90ہزارمالیت کے ٹیکسزکانقصان اٹھاناپڑاتاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے میسرزصباءانٹرنیشنل کے درآمدی ڈیٹااوران لینڈریونیوسے بھی معلومات حاصل کرلی گئی تھی ان لینڈریونیوسے حاصل کی جانے والی معلومات میں اس امرکی نشاندہی کی تھی میسرزصباءانٹرنیشنل کا لائسنس معطل کیاجاچکاہے جس کی وجہ سے مذکورہ کمپنی کی جانب سے ایس آراو1125کی سہولت نہیں لی جاسکتی۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے مذکورہ کمپنی کی فیکٹری کا دورہ کیاگیاتواس امرکا بھی انکشاف ہواکہ میسرزصباءانٹرنیشنل کے پاس درآمدکئے جانے والے یارن کو کھپت کے لئے فیکٹری میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجودنہیں ہے مذکورہ کمپنی ایس آراو1125کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرواکرمارکیٹ میں فروخت کرتی رہی ہے۔