لاہورکی موبائل مارکیٹوں میں کیوموبائل کے جعلی برانڈفروخت کرنے والے کے خلاف کارروائی کا آغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی نے لاہورکی موبائل مارکیٹوں میں کیوموبائل کے جعلی برانڈفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزڈی جی کام ٹریڈنگ کمپنی کی انتظامیہ میں شامل ثاقب علی ،توفیق احمداورعارف احمدخان پر مشتمل ٹیم نے لاہورموبائل مارکیٹوں کا دورہ کیاجہاں پر مختلف موبائل کی دوکانوں پر جاکرانہوں نے کیوموئل کے برانڈکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ لاہورکی موبائل مارکیٹ میں قائم میسرزنیوفیضان ٹیلی کام شاپ نمبر23عارف سینٹر،میسرزلاہورموبائل شاپ نمبر1،روائیل آرکیڈ،میسرزعثمان موبائل شاپ نمبر5،عارف سینٹراورمیسرزبلال موبائل ٹریڈرزشاپ نمبر12عبداللہ پلازہ کے مالکان کی جانب سے کیوموبائل Eco 100،L2 Classic، F2 اورi6کے جعلی برانڈفروخت کئے جارہے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ موبائل شاپ کے مالکان کی جانب سے کاپی رائٹ ایکٹ 1962 کی کھلی خلاف ورزی کی گئی جس پرمیسرز ڈی جی کام ٹریڈنگ لمیٹڈ نے کاپی رائٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پرلاہورکے تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے کئے جانے والے اس عمل کی وجہ سے نہ صرف کمپنی کو بلکہ قومی خزانہ کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیاہے۔