کسٹمزانٹیلی جنس پشاورکی کارروائی ،14لاکھ مالیت کی چرس ضبط
پشاور(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 14لاکھ روپے مالیت کی چرس ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کہ بزریعہ کار قبائلی علاقے سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورارسلان سبکتگین نے ڈپٹی ڈائریکٹرواجدعلی کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے جی ٹی روڑپشاورکی ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تہام چیکنگ کے دوران ناکہ پر آنے والی ٹویوٹاکرولانمبرLEA-09-2241کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے تیزی سے بھگادی جس پر کسٹمزکی ٹیم نے پیچھاکیاتوڈرائیورگاڑی چھوڑکرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے گاڑی کی جانچ پڑتال کی توگاڑی کے پچھلے سیٹ پر اعلیٰ معیارکی 14.500کلوگرام چرس کے 13پیکٹس،افیون ایک پیکٹ برآمدکرکے ضبط کرلیاہے ، ضبط کی جانے والی منشیات کی مالیت 14لاکھ روپے ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے گاڑی کی مالیت 13لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر25/2018درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔