Anti-Smuggling
اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی، 20ٹن سے زائد چھالیہ ضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈAso نے کامیاب کارروئی کرتے ہوئے چھالیہ ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹر پریونٹیو ڈاکٹرافتخار کو اطلاع ملی کہ سٹی کورٹ ایریا میں قائم ایک گودام اور دوکان میں چھالیہ کی بڑی مقدار چھپائی گئی ہے جس پر کلکٹر پریونٹیوڈاکٹرافتخارکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ھیڈ کوارٹر محمد فیصل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،تاہم تشکیل دی جانے والی ٹیم نے سٹی کورٹ ایریا میں قائم گودام اوردوکان پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی 20ہزار700کلوگرام چھالیہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔