Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کے چرس ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوںروپے مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیو ڈاکٹرافتخارکواطلاع ملی ایک مسافربس کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم کلکٹرکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے ماچکوچوک پوائنٹ پر ناکہ بندکرتے ہوئے خضدارسے آنے والی النصیب نامی کوچ کو روک کراس کی تلاشی لی تواس سے 62پولی تھین بیک برآمدہوئے جس میں چھ کلوگرام اعلیٰ معیارکی چرس رکھی ہوئی تھی تاہم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے ٹیم نے چرس کو قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button