پریونٹیو کلکٹریٹ کی جوڈیہ بازارمیںکارروائی، تین کروڑمالیت کی چھالیہ اورانڈین گٹکاضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جوڈیہ بازارمیں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ اورانڈین گٹکاضبط کرتے ہوئے ملزما ن کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرپریونٹیومحمدفیصل خان کو خفیہ اطلاع ملی کے جوڈیہ بازارمیں واقع ایک گودام میں چھالیہ کی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل خان کی سربراہی میں دیگرافسران اوراہلکاروں پر مشتمل ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے جوڈیہ بازارمیں واقع بخاری منزل نامی گودام پر چھاپہ مارکی 48ٹن چھالیہ اور884کلوگرام انڈین گٹکابرآمدکرکے ضبط کرلیاجس کی مالیت تین کروڑسے زائد بتائی گی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات سے اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ جوڈیہ بازارکے گودام سے برآمدہونے والی چھالیہ حاجی صدیق نامی شخص کی ہے جو چھالیہ کے کاروبارسے وابستہ ہے۔