ای پی زیڈمیں ویبوک کلیئرنس سسٹم نافذکرنے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ویبوک کلیئرنس سسٹم نافذکرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف آٹومیشن اینڈریفارمزنے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ویبوک سسٹم کے ذریعے کرنے کے لئے ویبوک کا موڈیول تیارکرلیاگیاہے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف آٹومیشن اینڈریفارمزکے ڈائریکٹرواجد علی کی جانب سے ویبوک کلیئرنس سسٹم نے نافذکرنے کے لئے پریزنٹیشن دی گئی جس میں تاجروں کو ویبوک کلیئرنس سسٹم کے ذریعے ٹریڈکو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیاگیااورتاجروں سے اس سلسلے میں تاجروں سے تجاویزبھی طلب کی گئیںتاہم تاجروںنے ویبوک سسٹم کے نفاذکے لئے اپنے تحفظات کا بھی اظہارکیاجبکہ محکمہ کسٹمزنے اس سلسلے مٰیں تاجروں کی جانب عدالت میں کئے گئے کیس کو واپس لینے کے لئے بھی درخواست کی اورتاجروںکو درپیش مسائل کو باہمی طورپر حل کرنے پر زوردیا،اس موقع پر ڈپٹی کلکٹرایکسپورٹ پروسیسنگ زون علی اعجاز،پرنسپل اپریزرای پی زیڈ(پالیسی اینڈپروسیجر)شفیع اللہ،پرنسپل اپریزرای پی زیڈآپریشن عبدالرزاق ،اپریزنگ آفیسرزاہدآرائین ،جنرل منیجرانجینئرنگ ای پی زیڈناصرہدایت ، ایف پی سی سی آئی اسٹینڈکمیٹی برائے ٹریڈفیسی لیٹیشن کے سیئنئروائس چیئرمین عبداللہ شیخ بھی موجودتھے