Uncategorized

کثیرالمنزلہ تعمیرات پر پابندی کا خاتمہ، فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے سے600 ارب روپے مالیت کی منجمدسرمایہ کاری بحال اور رکے ہوئے تقریبا1000 نئے تعمیراتی منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں بحال ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیوپلرز (آباد) کے تحت منگل کی شب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 23 ماہ کے وقفے کے بعد کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے جس پر بلڈرز اور ڈیولپرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار اور بینچ میں شامل فاضل جج صاحبان کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ عدالت عظمی کے اس فیصلے کے نتیجے میں معیشت میں 1500 ارب روپے کی سرمایہ کاری داخل ہوجائے گی۔ اس تاریخ ساز فیصلے کے نتیجے میں کنکریٹ ملز، ری رولنگ ملز، ٹائیل انڈسٹری اور شپ بریکنگ انڈسٹری کی سرگرمیاں بھی بحال ہوجائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button