Exclusive Reports

جعلی دستاویزات پر بلٹ پروف گاڑی کی کلیئرنس کاانکشاف 

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹیریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جعلی دستاویزات پر بلٹ پروف گاڑی کی نشاندہی کرتے ہوئے درآمدکنندہ اور کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزایڈن ہاٰوسنگ لمیٹڈکے سی ای او محمدامجدکی جانب سے جرمنی سے بی ایم ڈبلو750Liبلٹ پروف گاڑی 2013ء میں درآمد کی گئی جس کی کلیئرنس کلیئرنگ ایجنٹ جاویدعمرانٹرپرائززنے کروائی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ میسرزایڈن ہائوسنگ لمیٹڈکی جانب سے گاڑی کی کلیئرنس کے لئے وزارت داخلہ کی جعلی این او سی کاسہارالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے کلیئرہونے والی بلٹ پروف بی ایم ڈبلوکی کلیئرنس میں استعمال ہونے والی این ؤسی کے لیے وزارت داخلہ کوایک مکتوب ارسال گیاتاہم وزارت داخلہ نے گاڑی کی کلیئرنس میں استعمال ہونے والی این اوسی سے لاتعلقی کا اظہار کیا جس محکمہ کسٹمز نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button