کراچی ایئرپورٹ سے کوکین کی اسمگلنگ ناکام،ملزمہ گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کراچی ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزمہ کو گرفتارکرکے ایف آئی کا اندراج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق قطر(دوحہ) سے قطرایئرلائن نمبر ( QR-610) کے ذریعے آنے والی نائیجیرین خاتون مسافرکے سامان سے سات کروڑسے زائد مالیت کی تین کلو950گرام اعلیٰ معیارکی کوکین جس میں سے 445گرام پاﺅڈاور3کلو500گرام پیسٹ کی شکل برآمدہوئی۔ذرائع نے بتایاکی ایئرپورٹ پرتعینات ڈپٹی کلکٹرواصف ملک کو خفیہ اطلاع ملی کے کراچی ایئرپورٹ سے کوکین اسمگل کئے جانے کی کوشش کی جارہی جس پر ڈپٹی کلکٹرواصف ملک نے افسران کو ہدایت جاری کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے تاہم نگرانی کے دوران قطرسے آنے والی ایک خاتون مسافرجس نے اپنے سامان کو گرین چینل کے ذریعے کلیئرکیاتاہم ڈیوٹی پرتعینات افسران نے شک کی بنیادپر نائیجیرین خاتون مسافرکو روک کراس کے سامان کی تلاشی لی تواس کے سامان میں روسٹیڈ مچھلی کے 12کین موجودتھے ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کلکٹرواصف ملک کی سربراہی میں دیگرافسران نے روسٹیڈمچھلی کے ڈبوں کو کھولااتواس میں تقریباً چارکلوگرام اعلیٰ معیارکی کوکین برآمدہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ نائیجیرین خاتون مسافرنے 12روسٹیڈمچھلی کے ڈبوں میں سے 2میں پاﺅڈراور10ڈبوں میں پیسٹ کی شکل میں کوکین رکھی ہوئی تھی ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کراچی ایئرپورٹ پر گذشتہ ہفتے بھی تین کلوگرام کوکین پکڑی تھی ۔