Uncategorized
ایف بی آرکی زمینوں سے تجاویزات ہٹانے کے لئے تین رکنی کمیٹی کا قیام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آرکے احکامات پر نے ایف بی آرکی زمینوں پر سے ناجائزتجاویزات ہٹانے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایف بی آرکی زمینوں پر لینڈمافیاکی جانب سے قبضے کئے ہوئے ہیں تاہم اس سلسلے میں ایف بی آرکی زمینوں سے لینڈمافیاکے قبضے ہٹانے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اس تین رکنی کمیٹی ایڈیشنل کلکٹرپریونٹیوکسٹمزکراچی محمدعامرتھہیم ،ایڈیشنل کمیشنرہیڈکواٹرسی آرٹی او کراچی امین قریشی اورڈپٹی ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی آصف علی ابڑو پرمشتمل ہے اوریہ تین رکنی کمیٹی چیف ایڈمن /پروجیکٹ کو ایف بی آرکی زمینوں سے متعلق تمام ترتفصیلات فراہم کریں گی اورایف بی آرکی زمینوں پر سے ناجائزتجاویزات کو بھی ہٹائے گی