Uncategorized
پریونٹیو کلکٹریٹ کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چھالیہ ضبط
کراچی (اسٹآف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیو کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط کرلی۔ ذرائع کے مطابق کلکٹر پریونٹیو ڈاکٹر افتخار کو اطلاع ملی کہ کراچی سے چھالیہ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹر عامر تھیم کو ہدایت کی گئی کہ ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جائے، ایڈیشنل کلکٹر عامر تھیم نے ڈپٹی کلکٹر محمد فیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی جس نے ماری پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو کنٹینرز روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے 930 بوریاں برآمد ہوئیں جس میں ایک کروڑ 56لاکھ 24 ہزار مالیت کی 55 ہزار 800 کلو چھالیہ برآمد ہوئیں۔ جسے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔