Uncategorized

ٹاپ 50 ٹیکسٹائل یونٹ نے ایف بی آر کے آن لائن سسٹم سے منسلک ہونے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ 50 ٹیکسٹائل کمپنیوں نے اپنے ریٹیل شاپس کو ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ان پر سیلز ٹیکس کی شرح 9 فیصد کے بجائے 6 فیصد عائد ہوگی۔ البتہ ان کمپنیوں کو اپنے آﺅٹ لیٹ کی خریدوفروخت کا تمام ڈیٹا ایف بی آر کو آن لائن سسٹم کے ذریعہ فراہم کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہار کا کہنا ہے کہ ان 50 کمپنیوں کے پوائنٹ آف سیلز ایف بی آر کے ساتھ آئندہ 45 دنوں میں منسلک ہوجائیں گے۔ ایف بی آر نے یہ رعایت ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر کو ایس آر او 1125(I)2011 کے تحت دی ہے بشرطیکہ وہ اپنے خرید و فروخت کا ڈیٹا ایف بی آر کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک کردیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 1360(I)2018 کے ذریعہ قانون سازی بھی کرلی ہے۔ اس کے تحت یہ رعایت فنشڈ فیبرک، مقامی طور پر تیار ہونے والے ٹیکسٹائل اور لیدر کی مصنوعات کی فروخت پر ہوگی۔

 

 

 

Online system for 50 textile units

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button