Exclusive Reports
کسٹمز ہاﺅس میں کنسائمنٹ کی جانچ کیلئے جدید لیب کا قیام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے کسٹمز ہاﺅس میں موجود لیبارٹری کو اپ گریڈ کرتے ہوئے امپورٹ اور ایکسپورٹ کنسائمنٹس کی جانچ کے لئے جدید آلات نصب کردیئے ہیں۔ نئے آلات سے تمام ٹیسٹ جوکہ دوسری لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے تھے، اب کسٹمز ہاﺅس کراچی میں ہی جانچ ہونا ممکن ہوجائے گا۔ جس سے وقت کی بچت بھی ہوگی جبکہ دوسری لیب میں جانچ کے لئے بھیجے جانے والے ٹیسٹ 20 دن کا وقت لے لیتا تھا۔ اپریزمنٹ ویسٹ نے اس ٹیسٹ کے لئے2000 روپے کی فیس فی سمپل مقرر کی ہے جبکہ اس کی رپورٹ 48 گھنٹے میں دستیاب ہوگی۔ جبکہ کیمیکل کی جانچ کے لئے فیس 10 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔ بار بار کی ٹیسٹنگ سے بچنے کے لئے کلکٹریٹ نے ایک دفعہ ہونے والے ٹیسٹ کو 10 مہینوں کے لئے کارآمد قرار دیا ہے۔
Laboratory in Customs House