Eham Khabar

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر): ملکی زرمبادلہ ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں، کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 23 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہ گئے جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر میں بھی 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور حجم 6 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ ڈالر پر آگیا۔

 

 

 

Foreign Exchange Decline 240 million Dollars

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button