Eham Khabar

ایوی ایشن ڈویڑن کے ما تحت اداروں میں 41 ارب کی بے ضابطگیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایوی ایشن ڈویڑن کے ماتحت شعبوں میں 41 ارب روپے سے زائدکی مالی بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ میں شدید مالی بحران سے دوچار شعبہ ہوابازی میں سالانہ اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔ آڈٹ رپورٹ 2017-18 کے مطابق قومی ایئرلائن میں 17 ارب 11 کروڑ، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 24ارب جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں 24 کروڑ سے زائدکی مالی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث ایئر لائن کو اربوں روپے نقصان ہوا اور مجموعی خسارہ 350 ارب تک پہنچ گیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے منیجمنٹ ٹرینی آفیسر کی20 خالی اسامیوںپر بغیر منظوری250 افراد کو بھرتی کرلیا جس سے پی آئی اے پرایک ارب24کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ پی آئی اے پریمیئر سروس سے 5 ارب21کروڑکے اخراجات کے برعکس صرف2 ارب 33کروڑ روپے آمدن ہوئی۔

 

 

Civil Aviation Authority

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button