Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ،ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ نے کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوںروپے مالیت کا ڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوڈاکٹرافتخاراحمدکو اطلاع ملی کہ حب چوکی سے ڈمپرٹرک روانہ ہواہے جو کراچی اسٹیل مل کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ڈیزل فرارہم کرے گاجس میں کریش (پتھر)رکھے ہوئے ہیں اوراس میں ایک ٹنکی چھائی گئی سے جس میں ایرنی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرپریونٹیوعامرتھہیم کو ہدایت جاری کی گئی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جائے جس پر ایڈیشنل کلکٹرعامرتھہیم نے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تاہم ایک ڈمپرٹرک نمبرTLB-511کوروک کراس کی تلاشی لی گئی تواس میں کریش (پتھر)رکھے ہوئے تھے جبکہ ان پتھروں کے نیچے ایک ٹنکی چھپائی گئی تھی جس میں 18لاکھ14ہزارمالیت کا 20164لیٹرڈیزل اسمگل کیاجارہاتھا۔ذرفائع نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے اس امرکا انکشاف ہواکہ ڈیزل اسٹیل مل کے قریب باچاخان پمپ پرڈیلیورکیاجاناتھاتاہم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ڈیزل ضبط کرتے ہوئے دوملزمان محمدحنیف اورحاجی فضل کو گرفتارکرکے تفتیش آغازکردیاہے۔

 

 

 

MCC Preventive seize Smuggle Diesel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button