Uncategorized

حکومت معاشی بحران پر جلد قابو پالے گا، محمد ساجد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معاشی بحران کا دور جلد ختم ہوگا، اس حکومت کی نیت پر شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ چند مسائل ہیں جن پر حکومت جلد قابو پالے گی۔ یہ بات چیئرمین ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹمز ایجنٹس محمد ساجد نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ تاجر برادری کو اعتماد میں لے کیونکہ تاجر برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ محصولات کی وصولی کوئی مشکل کام نہیں۔ حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر محصولات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے جو حکومت کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے مثبت تجاویز دیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ منی بجٹ میں مزید ٹیکس کی خبریں تشویشناک ہیںکیونکہ منی بجٹ کا سب سے زیادہ اثر عام عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شر ح کو سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے اس وقت مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 5فیصد سے لیکر 22فیصد تک ہے اسے یکساں کرکے سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے تو ملکی معیشت کو ریلیف ملے گا اور عوام کو بھی ارزاں نرخوں پر اشیا فراہم ہوسکے گی انہوںنے کہا جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تاکہ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو اور پرانے ٹیکس دہندہ پر ٹیکسوں کا بوجھ بھی کم ہو۔

 

 

 

Chairman FPCCI Standing Committee on Customs Agents

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button