Eham Khabar

مقامی کرنسی میں درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی پر پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس مقامی کرنسی میں دینے پر پابندی عائد کردی ہے ، ٹیکسز یا ڈیوٹیز بیرون ملک پاکستانی یا رشتے دار ادا کریں گے اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا ، برآمدی اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016ءمیں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہو ا، ای سی سی نے درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیاں بیرون ملک مقیم پاکستانی یا ان کے مقامی رشتے دار ادا کریں گے اور انہیں ان ادائیگیوں کا بینک سرٹیفکیٹ بھی فراہم کر نا ہوگا اس سے گاڑیوں کی درآمد کا غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم فروری سے 30 جون 2019 تک کپاس کی درآمد پر کسٹم ، اضافی کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ، ذرائع کے مطابق کپاس کی درآمد پر ڈیوٹی استثنیٰ کو آئندہ مالی سال میں بھی توسیع دی جائیگی ، ای سی سی نے برآمدی پالیسی آرڈر 2016 اور درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں بھی ترامیم کی منظوری دے دی جس سے در آمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو کاروبار میں سہولیات فراہم ہونگی۔

 

 

 

Payment of Import Vehicles not in local Currency

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button